فہرست سازی
معنی
١ - اشیا کی فہرست بنانا، ایک کاغذ پر اشیاء کے نام لکھنا۔ "باغ و بہار کا آہنگ بنانے میں فہرست سازی اور چھوٹے چھوٹے فقروں نے مل کر کام کیا۔" ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ٩٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'فہرست' کے بعد فارسی مصدر'ساختن' سے مشتق صیغہ امر 'ساز' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "تحقیق و تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اشیا کی فہرست بنانا، ایک کاغذ پر اشیاء کے نام لکھنا۔ "باغ و بہار کا آہنگ بنانے میں فہرست سازی اور چھوٹے چھوٹے فقروں نے مل کر کام کیا۔" ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ٩٢ )